بھارتی مسلمانوں کیخلاف متحرک انتہا پسندوں کو حکومتی سرپرستی حاصل: امریکی اخبار

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ گذشتہ دنوں انتہا پسند ہندو جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دی گئیں تاہم اس پر مودی سرکار کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ  مودی اور بی جے پی کے اکثر رہنماؤں کے انتہا پسند جماعتوں سے قریبی تعلقات ہیں اور  ایسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض افراد بی جے پی کا بھی حصہ ہیں۔  نیویارک ٹائمز کے مطابق مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی خاموشی اور  بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمانوں کے خلاف متحرک جماعتوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ 
 حکومتی سرپرستی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...