کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی نے کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے امریکی افواج اندھیرے میں افغانستان سے فرار ہوئیں۔ افغانستان اب ایک آزاد ملک ہے۔ چالیس سال میں پہلی بار افغانستان اپنے فیصلے خود کررہا ہے۔ افغان عوام کے درمیان یکجہتی بڑھانا، دنیا سے تعلقات بنانا چیلنجز ہیں۔ پڑوسی ممالک افغانستان کی مدد کریں اور اپنی سرحدیں کھولیں۔ افغان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے کا حق حاصل ہے۔ افغانستان کی ثقافت مغربی ثقافت سے بالکل مختلف ہے۔ امریکہ کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ دشمن یہ نہ سمجھے کہ افغانستان 40 سال کی جنگ سے کمزور ہوگیا ہے۔ افغانستان میں 40 سال مزید جنگ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
ستانکزئی