iامریکہ نے طالبان، حقانی نیٹ ورک کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے کا راستہ نکال لیا

واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے تین جنرل لائسنس سے امریکی حکومت کے عہدیداران اور بین الاقوامی ایجنسیوں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ سرکاری سطح پر بات چیت اور معاملات طے کرنے کی اجازت ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ کے فارن ایسٹس کنٹرول آفس (او ایف اے سی)سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ سرکاری سطح پر بات چیت اور معاملات کیسے آگے بڑھائے جاسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جنرل لائسنس 17 طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تمام لین دین اور سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے جو کہ کچھ شرائط کے ساتھ امریکی حکومت کے ملازمین، گرانٹیز یا کنٹریکٹرز کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری کاروبار کے لیے ہوتے ہیں۔اسی طرح جنرل لائسنس 18 طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تمام لین دین اور سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے جو کہ کچھ شرائط کے ساتھ مخصوص بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ملازمین، گرانٹیز یا کنٹریکٹرز کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری کاروبار کے لیے ہوتے ہیں۔جنرل لائسنس 19 طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تمام لین دین اور سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے جو بعض شرائط کے ساتھ عام طور پر غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)کی سرگرمیوں کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
امریکہ/ طالبان

ای پیپر دی نیشن