اسرائیلی فائرنگ 247فلسطینی زخمی : گولان پہاڑیوں پر مزید یہودی بستیاں بنانے کی منظوری

Dec 27, 2021

مقبوضہ بیت المقدس(نوائے وقت رپورٹ، اے پی پی) فلسطین کے  شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے سرحدی گائوں برقع میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 247 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا فائرنگ کے نتیجے میں 247 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے مظاہرین میں سے 10 حقیقی گولیوں اور 48    ربڑ کی کوٹیڈ گولیوں سے زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر یہودی آبادکاروں کی تعداد دوگنی کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا۔ اسرائیل گولان کی پہاڑیوں پر مزید بستیاں بنائے گا۔ گولان کی پہاڑیاں شام کا علاقہ ہے جس پر اسرائیل نے 1981 میں قبضہ کیا تھا۔
 فلسطینی زخمی

مزیدخبریں