پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد سرد خانے منتقل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد سرد خانے میں منتقل کردی گئی جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب، والد حریت اللہ اور ملازم سلطان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے ڈیوٹی جج محمد عارف خان نیازی کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے پولیس کو تین دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اس دوران پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے آلہ قتل،نعش ہنگو منتقل کرنے میں استعمال کی گئی گاڑی برآمد کرنے ہیں ملزمان کو مقتولہ کی نعش ہنگو منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرنے اور تدفین کیلئے قبر کھودنے والوں کے بارے میں تفتیش کرنی ہے عدالت سے جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد پولیس سخت سیکیورٹی میں ملزمان کو لے گئی دوران تفتیش سابق شوہر رضوان حبیب نے مزید انکشافات کئے اور تفتیشی ٹیم کوبتایا کہ اس نے ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا اور پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا تھااس نے پولینڈ جاکر پناہ اور شہریت لینی تھی جبکہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی سابق بیوی وجیہہ سواتی کو کو تیز دھار آلے سے قتل کیااور اس کی نعش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر ہنگو منتقل کی امریکی شہریت رکھنے والی خاتون وجہیہ سواتی کی دو ماہ پرانی نعش لکی مروت سے راولپنڈی پہنچائی گئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کیا جبکہ نعش سے فرانزک ٹیسٹ کے نمونے بھی حاصل کرکے لاہور بھجوادیئے گئے مقتولہ کی نعش گزشتہ شب سخت سیکورٹی میں لکی مروت کے تھانہ پیزو کے علاقہ سے راولپنڈی لائی گئی تھی جس کی برآمدگی سابق شوہر ملزم رضوان حبیب کی نشاندہی پر کی گئی ۔
 سرد خانے منتقل

ای پیپر دی نیشن