بیجنگ(شِنہوا)چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت کی آمدن میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق جنوری سے نومبر کیدوران مشترکہ صنعتی آمدن13 کھرب 50 ارب یوآن (تقربیا 212 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.1 فیصد زائد ہے۔اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شرح نمو جنوری سے اکتوبر کے عرصے سے 0.1 فیصد پوائنٹ کم ہے۔وزارت کے مطابق ، نومبر کے اختتام تک ، چین کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں ، چائنہ ٹیلی کام ، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام ، کے صارفین کی تعداد 1 ارب 64 کروڑ سے زیادہ ہوچکی تھی جو گزشتہ برس کے اختتام سے 4 کروڑ 79 لاکھ 20 ہزار زائد ہے۔ 5 جی موبائل صارفین کی تعداد 49 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ برس کے اختتام سے 29 کروڑ 80 لاکھ زائد ہے۔تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے نومبر کے آخر تک فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا۔ صارفین کی تعداد میں گزشتہ برس کے اختتام سے 5 کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار کا اضافہ ہوا اور یہ 53 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی۔