خانیوال (خبرنگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم‘ چیف کواڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے کہا کہ شیخ مجیب کے چھ نکات ملک توڑنے کے لیے تھے خواجہ سعد رفیق تاریخ مسخ کرنے کی بجائے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کا مطالعہ اور غور سے جائزہ لیں وہ یہاں بھیرووال کھگہ ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کسان ونگ جنوبی پنجاب کے صدر پیر سیف الرحمن کھگہ‘ راؤ ساجد علی خاں بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب کے درمیان معاملہ اقتدار کا نہیں بلکہ پاکستان کو بچانے اور محنت کشوں کے حقوق کی ضمانت دینے کا تھاڈکٹیٹر یحییٰ خان شیخ مجیب سے ڈیل کرکے آئندہ کے لئے خود صدر بننا چاہتا تھاشیخ مجیب الرحمان کو ملک کا اقتدار سونپنے کی باتیں کرنے والے یہ بھول گئے کہ شیخ مجیب کا انتخابی منشور چھ نکات تھا جو عملاً پاکستان کے ٹوٹنے پر مبنی تھاچھ نکات کی منظوری کی آڑ میں شیخ مجیب مملکت پاکستان کو آئینی اعتبار سے ایک ڈھیلی ڈھالی کنفڈریشن بنانا چاہتے تھے ۔
پیپلز پارٹی