شوکت ترین نے بطوروفاقی وزیر حلف اٹھا لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا اور مبارکباد دی

سینیٹرشوکت فیاض احمد ترین نے بطوروفاقی وزیراپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میںمنعقد ہوئی۔تقریب میں وفاقی وزرائ، اراکین اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین کو بطور وفاقی وزیر حلف اٹھانے پر مبارکباد بھی دی ۔واضح رہے کہ شوکت ترین 20دسمبر کو خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔اس سے قبل شوکت ترین بطور مشیر خزانہ وریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔توقع ہے کہ بطور وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد شوکت ترین کو وزارت خزانہ وریونیو کا قلمدان سونپا جائے گا۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...