اسپائیڈ رمین دوسال میں ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم

ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین : نوے وے ہوم کورونا وائرس کی وبا کے 2 سال بعد دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فلم 25 دسمبر تک دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کماچکی تھی اور اس طرح یہ 2021 کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی بن گئی۔اسی طرح دسمبر 2019 میں اسٹار وارز دی رائز آف اسکائی واکر کے بعد یہ پہلی فلم ہے جس نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کمائے ہیں۔سونی اسٹوڈیو کی 20 کروڑ کی لاگت سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ان چند فلموں میں سے ایک ہے جس نے ایک ارب ڈالرز کا اعزاز چین میں ریلیز ہوئے بغیر حاصل کیا۔مجموعی طور پر یہ عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز کمانے والی 49 ویں فلم ہے اور چین کے بغیر ایسا کرنے والی محض 5 ویں فلم ہے۔اسپائیڈر مین نوے وے ہوم نے ریلیز کے 2 ہفتوں کے اندر ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کمائے جس سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ عالمی سطح پر سنیماﺅں میں جانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جو کورونا کی وبا کے باعث متاثر ہوا تھا۔تیسری فلم میں ٹام ہالانڈ ہی اسپائیڈر مین کے کردار میں جلوہ گرہ ہوئے جبکہ ایک اور مارول ہیرو ڈاکٹر اسٹرینج نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن