صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے عالمی برادری پر زو ر دیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کیخلاف بھارتی فوج کی جانب سے کی جانیوالی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسیڈر منیر اکرم سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ بھارت نے اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام کیخلاف دہشت کی لہر پھیلا دی ہے اورعشروں سے انہیں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اصل چہرے کو دنیاکے تمام فورموں پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے جو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، تشدد اور بے گناہ مسلمانوں اور دوسرے اقلیتی گروپوں کیخلاف حملوں میں ملوث ہے۔صدر نے کہا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
دنیابھارت کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے:صدر
Dec 27, 2021 | 17:57