گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاک ایڈ کے تعاون سے مزید 2فلٹر یشن پلانٹس اور فر ی میڈ یکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے پہلے مرحلے کے 1500منصوبے اسی ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔صحت انصاف کارڈ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا تاریخی منصوبہ ہے۔ پاکستان میں اداروں میں میرٹ اوران کی مضبوطی کے لیے پہلی حکومت کام رہی ہے ۔موجودہ حکومت آئین وقانو ن کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے جس کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔وہ سوموار کے روز الخیر فائونڈیشن کے سر براہ امام قاسم،رویت ہلال کمیٹی کے سر براہ مولانا عبد الخبیر آزاد اور تحر یک انصاف کے اراکین کے ہمراہ گوجر خان میں خواتین کے کالج اور سکول میں پاک ایڈکے تعاون سے فلٹر یشن پلانٹس اور فری میڈ یکل کیمپ کے افتتاح کے موقعہ پرخطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میرا زندگی کا مشن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد للہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پندرہ سو سے زائد منصوبے مکمل ہونے کے آخر ی مراحل میں ہیں ہم ان منصوبوں کے ذریعے پنجاب کے 8ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے جبکہ مختلف فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے پر کام کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ این جی اوز کے تعاون سے بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی مزید سات ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یگی ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں کسی قسم کی سیاسی تفر یق نہیں کر رہی ہے بلکہ جہاں سے اپوزیشن جماعتوں کے لوگ جیتے ہیں وہاں بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں اور ان منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے کسی کو ان منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کر پشن کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے ایک ایک پیسے کا مکمل تحفظ کیا جائیگا