پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مندی کا شکار ہو گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور43900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا.کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے25ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔مندی کے نتیجے میں 57.30فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران دبا کا شکار رہی سرمائے کے انخلااور بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 43800پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا یہی وجہ تھی کہ سرمایہ کاروں نے نیا سرمایہ لگانے سے گریز کیا جس کی وھہ سے کاروبار کے رفتار سست ہوئی اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 204.95پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44118.39پوائنٹس سے گھٹ کر43913.44پوائنٹس ہو گیا ,اسی طرح 120.99پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17353.47پوائنٹس سے کم ہو کر17232.48پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30203.93پوائنٹس سے کم ہو کر30101.59پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب61کروڑ15لاکھ 56ہزار 479روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب59ارب49کروڑ12 لاکھ55ہزار51روپے سے گھٹ کر75کھرب33 ارب87کروڑ96لاکھ 98ہزار572روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 4ارب روپے مالیت کے 11کروڑ46لاکھ69 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم7ارب روپے مالیت کے 22کروڑ33لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔