ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس سپلائی کی جاسکتی ہے۔نوواک نے روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو یامل۔ یورپ گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے لیے تیار ہیں۔ گیس کی قلت کے باعث یورپی مارکیٹ اہم ہے اور ہمارے پاس گیس کی دوبارہ سپلائی کا ہر موقع ہے۔ گیس کی سپلائی کی مثال یامل۔ یورپ پائپ لائن ہے جو سیاسی اسباب کے باعث بند کی گئی تھی۔ ترکیہ میں مرکز بنانے کے بعد اس کے ذریعے اضافی گیس سپلائی کرنے کے لیے بھی روس کی بات چل رہی ہے۔ رواں سال ہم نے یورپ کو گیس کی سپلائی بڑھائی ہے جہاں 11 ماہ میں 19 ارب 4 کروڑ کیوبک میٹر گیس سپلائی کی گئی جو اس ماہ کے اختتام پر 21 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان‘ افغانستان کو گیس فراہم کر سکتے ہیں: نائب وزیراعظم روس
Dec 27, 2022