4ماہ میں ہر محکمے کا قبلہ درست کیا،پی ڈی ایم حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل:پرویز الہیٰ


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے 4 ماہ میں ہر محکمے اور ادارے کا قبلہ درست کیا۔ پنجاب کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ بنایا۔ایوان وزیر وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرشید بھٹی نے ملاقات کی۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہوا اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا، پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دریں اثناءچودھری پرویز الٰہی سے ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے صدر اور بورڈ آف انوسٹمنٹ ہانگ کانگ کے وائس چیئرمین چودھری گلزار محمدنے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مختصر مدت میں پنجاب کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے سب سے بہترین صوبہ بنایا ہے۔ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ہانگ کانگ کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے پراپرٹی ٹرانسفر فیس2 فیصد سے کم کر کے ایک فیصدکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال کیاہے۔ عمران خان نے اپنے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔ افسوس کہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا۔موجودہ وفاقی حکومت بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 50ارب روپے کا اضافہ کیاہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 685 ارب روپے سے 726ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے صدر اور بورڈ آف انوسٹمنٹ ہانگ کانگ کے وائس چیئرمین چودھری گلزار محمد نے کہاکہ سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے چودھری پرویز الٰہی کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ پرویز الٰہی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں انہوں نے ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسوں کی خریداری کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے خریداری کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے، اس حوالے سے تمام ضروری امور جلد طے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ چودھری پرویزالہٰی کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے خریداری کے عمل کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں پہلے مرحلے میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ نئی بسوں میں خواتین، سپیشل اور نابینا افراد کیلئے علیحدہ سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر پائنیئر پینل کے نومنتخب صدر اعظم چودھری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...