بلاول کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ،تعاون بڑھانے کے عزم کا ا عادہ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ خصوصی نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب کا سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب کو جنیوا میں موسمیات پر عالمی کانفرنس سے آگاہ کیا۔ موسمیات پر جنیوا میں پرعزم پاکستان کانفرنس 9 جنوری کو ہو رہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں وزراءخارجہ نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی ضمانت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ افغانستان میں خواتین کے تمام شعبوں میں بھرپور اور مساوی شرکت کی ضمانت کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا۔ دریں اثناءبلاول بھٹو نوڈیرو ہا¶س پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نوڈیرو ہا¶س آئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ لاڑکانہ شہر پہنچا ہوں۔ آج شہید بے نظیر بھٹو کا 15 واں یوم شہادت منائیں گے۔ گڑھی خدا بخش میں تقریر کروں گا اور بے نظیر بھٹو کو یاد بھی کروں گا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا جمہوریت پسند تدبر اور فلسفہ مفاہمت ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کا قابلِ عمل لائحہ عمل اور دنیا کی مشترکہ میراث ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں ہر روز یاد کرتے ہیں اور ان کے فکر و ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی ایک ایسی کرشماتی لیڈر تھیں، جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے کی کامیابی ہے کہ ملک میں آج جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں اور ملک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بلاول بھٹو 
 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...