پنشنرزایکشن کمیٹی کے وفدکی قیصراحمد شیخ ، عائشہ غوث پاشاسے ملاقات



 اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پنشنرزایکشن کمیٹی کے ایک 7 رکنی وفد نے عبدالروف خان سیکرٹری جنرل پنشنرزایکشن کمیٹی پنجاب کی قیادت میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ قیصراحمد شیخ وزیر مملکت  برائے خزانہ عائشہ غوث پاشاسے وران میٹنگ ملاقات کی۔وفد میں نیشنل بنک فیملی پنشنرز(بیوگان) کی مرکزی چیئرمین شبانہ بیگم بھی شامل تھیں اس موقعہ پر موجود اراکین قومی اسمبلی پرویز علی نفیسہ شاہ و دیگر نے نیشنل بنک پنشنرز ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی بھرپور حمایت کی۔ عبدالروف خان نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ستمبر 2017ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بنک کے 12000 بیان اور معذور بشمول 3000 بیوگان 2000ء سے 70% پنشن اور 2010ء کے قومی اسمبلی فنانس بل میں پنشنرز کے منظور شدہ سالانہ اضافہ سے محروم چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا سب سے بڑا بنک مستقل صدر سے محروم ہے جس کی وجہ سے سے ملازمتیں کو گونا گوں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔۔کمیٹی نے صدر نیشنل بنک کو ہدایت کی کہ وہ یہاں پر موجود اراکین پنشنرز کمیٹی سے میٹنگ کر کے آئندہ ہفتہ ہونے والی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ پینشنرز ایکشن کمیٹی کے وفر میں لیاقت علی راجہ (سینئر وائس چیئر مین پنجاب) حاجی پیر کفایت حسین ھاشمی(چیئر مین اسلام آباد ریجن) حاجی چوہدری فیاض محمود ( یئر مین راولپنڈی ریجن) شبانہ عالم (چیئر مین خواتین ونگ) ماہ نور(انچارج میڈیا سیل خواتین ونگ) صفدر بیگ (ریٹائرڈ ھیڈ آفس) شامل تھے۔ 
اجلاس میں گورنر سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے رحمت علی حسنی (قائم مقام صدر) فیصل ٹوپرا SEVP گروپ چیف ، عبدالواحد سیٹھی گروپ چیف نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  پینشنرز ایکشن کمیٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالروف خان  نے پینشنرز کے ساتھ بینک مینجمنٹ کی جانب سے مسلسل زیادتیوں ، کیس جیتنے کے باوجود واجبات کی آدائیگی اور پارلیمنٹ کی منظور بجٹ انکریز کی آدائیگی روکنے پر پارلیمنٹ کی توہین قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ بنک کی کنٹریکچول انتظامیہ بنک میں کئے گئے فراڈوں کو تو سیریس نہیں لیتی مگر پینشنرز کے خلاف اب تک بینک کا اربوں روپیہ ضائع کر چکی ھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...