شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق شاہ نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کے بیج فروخت کرنیوالے دکاندروں کو جرمانہ عائد کر دیا۔ فاضل عدالت کے روبرو وکیل صفائی مظفر محمود کا کہنا تھا کہ میرا سائل انتہائی غریب دکاندار ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کے سائل کو جرمانہ نہیں کرتے اس کے برعکس تین ماہ کے لیے جیل بھجوادیتے ہیں جس پر دکانداروں نے التجا کی کے ہم آئندہ غیر رجسٹرڈ بیج فروخت نہیں کریں گئے جس پر عدالت نے دکاندار کاشف اور محسن سلیم کو 20/20ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس کو نمٹادیا۔
جعلی ‘ غیر رجسٹرڈ کمپنی کا بیج فروخت کرنے پر 2 دکانداروں کو جرمانے
Dec 27, 2022