لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ کے سابق معاون خصوصی ٹریڈ و انوسٹمنٹ و رکن اسمبلی احسن سلیم بریار نے اقتصادی امور ڈویژن کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر5ارب ڈالر سے زیادہ بیرونی قرضہ لیا جو گزشتہ مالی سال یک اسی مدت کے مقابلے میں 48کروڑ 72لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب16کروڑ ڈالر،ایشیائی ترقیاتی بنک سے ایک ارب67کروڑ ڈالر قرض لیا جبکہ عالمی بنک سے53کروڑ81لاکھ ڈالر قرض لیا ،اسی عرصے کے دروان مختلف ممالک سے قرض کی مد میں58کروڑ20لاکھ ڈالر ملے سعودی عرب نے آئل فیسیلٹی کے مد میں50کروڑ ڈالر جبکہ چین نے5کروڑ49لاکھ ڈالر فراہم کیے۔انہوںنے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے بیرونی قرضے ملک کی معیشت کو دیوالیہ کررہے ہیں۔حکمران نئے ذرائع ڈھونڈنے کی بجائے قرضوں سے ملک چلارہے ہیں۔
رواں مالی سال،5ماہ میں 5ارب ڈالر کا بیرونی قرض تشویشناک ہے:احسن سلیم بریار
Dec 27, 2022