جمبر (نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان کے نئے مرکزی انتخابات مکمل ہو گئے ، صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر صدر ، سید صفدر شاہ گیلانی جنرل سیکریٹری جبکہ ڈاکٹر جاوید اعوان سینئر نائب صدرمنتخب ہوگئے ، چیئر مین الیکشن کمیٹی السید عقیل انجم قادری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی ملک ذاکر حسین اعوان اور محمد ایوب خان کی نگرانی میں ملک بھر سے جے یو پی کی مرکزی شوریٰ کے 200 سے زائد ارکان نے انتخابی اجلاس میں شرکت کی ۔ سید عقیل انجم قادری نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔