اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مہنگائی کی شرح 2022ء میں تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد ہو گئی۔ ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1040 روپے مہنگا ہو گیا۔ ایک سال میں ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 650 روپے بڑھ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 1200 روپے مہنگا ہوا۔