اسلام آباد (آئی این پی) نیب کورٹ نے نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے نیب آرڈیننس کے تحت 500 ملین سے کم مقدمات عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں، توشہ خانہ ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جاتا ہے۔