اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم سپیشل جے آئی ٹی کا دسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین گواہوں عمر گل آفریدی، حسن ایوب اور ذوالقرنین حیدر کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔ سپیشل جے آئی ٹی نے شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے مزید اہم گواہوں کو طلب کرلیا۔ سپیشل جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل ہوگا۔