لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ کر دکھائیں۔ عمران خان کو لانے والے بھی جانتے تھے یہ اہل نہیں ہے، اب عمران خان پھر اسٹیبلشمنٹ سے منتیں کررہے ہیں کہ مجھے لاو¿ اور تخت پر بیٹھا دو۔خواجہ رفیق شہید کے50ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک و قوم کا فیصلہ ہم نے کرنا تھا جو عوام کے درمیان رہتے تھے لیکن فیصلے کہیں اور ہو رہے تھے، جنہوں نے ملک کو بنایا اور سنوارا انہیں غدار چور بنا کر پیش کیا گیا۔ سعد رفیق نے مزید کہا یہ بڑی خوش بختی ہے کہ ایک اتحادی حکومت بنی ہے۔ اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے، اگلوں نے ثابت کر دیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں۔ لیگی رہنما نے کہا عمران خان صاحب آپ کہتے ہیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہیے، آپ کو اب یاد آیا ہے، بیٹی کو باپ کے سامنے پکڑتے تھے، اب کہتے ہیں قمر جاوید باجوہ اکیلا ذمہ دار تھا۔
سعد رفیق