لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گیا۔ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، انہیں کرکٹ سے کچھ لینا دینا نہیں۔سوشل میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے کبھی بیٹ نہیں پکڑا، یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ سیاسی بھرتی کیلئے آئین بدل دو ، جو لوگ باہر سے آکر بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے
نجم سیٹھی چوہدراہٹ کیلئے آئے ،کرکٹ سے کچھ لینادینا نہیں: رمیز راجہ
Dec 27, 2022