پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ، سرفراز کی  4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سابق کپتان نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا جہاں انہوں نے 10 کیچز کے ساتھ ففٹی بھی اسکور کی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دے کر ان کی جگہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کو 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پلیئنگ الیون میں فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر انہیں شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...