تہران (آئی این پی)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اتوار کے روز احتجاج پرسات افراد کوگرفتار کیا ہے ، ان میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دہری شہریت کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ایرانی حکام مغربی طاقتوں پر ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتے ہیں، انھوں نے بالخصوص اسرائیل اور امریکا پر ایران کے داخلی امور میں مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں،حکومت کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین دشمنوں کے تربیت یافتہ اور مسلح ہیں،ایران میں 16ستمبر سے کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے ردعمل میں مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کے خلاف ایرانی حکام کا کریک ڈائون بھی جاری ہے، اس دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔