الخدمت بنو قابل پروگرام کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائیگا:پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن

لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بنو قابل سیکٹریٹ کادورہ کیا۔اس دوران انھوں نے مفت آئی ٹی کورسنرپروگرام میں سینکڑوں کامیاب طلبہ کے انٹرویوز کے تمام مراحل کا جائزہ لیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔غربت اوربے روزگاری ملک سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث بڑھے لکھے ذہین نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کیلئے ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنے بچوں کو مہنگے پروفیشنل کورسز کرواسکیں۔ ’’بنو قابل‘‘ پروجیکٹ کے تحت مختلف کورسز کرنے والے نوجوان اپنا روزگار خود پیدا کرنے کے قابل بن جائیں گے۔ بلکہ اپنے اہل خانہ کی خوشحالی اس شہراور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں گے۔ اس پروگرام کا دائرہ کارکراچی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بھی پھیلایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن