لاہور(نامہ نگار )مغلپورہ کے علاقے سے 25سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے ۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہواہے۔ جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔