لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بہاولپور میڈیکل کالج کے طلبہ کے امتحانات نہ لینے کے خلاف دائر درخواست پر ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیاہے ۔جسٹس شاہد کریم نے بہاولپور میڈیکل کالج کی درخواست پر سماعت کی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز امتحان لے رہی ہے بہاولپور میڈیکل کالج کے فرسٹ ائیر کے بچوں کو رول نمبر سلپ جاری نہیں کی گئی ہیں بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے۔