دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے امن،خوشحالی سبوتاژ نہیں کر سکتا: فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلوچستان میں کیپٹن فہد سمیت 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم کوہلو میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سبوتاژ نہیں کر سکتا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم یکسو ہے۔

ای پیپر دی نیشن