فلسطینی کاز کا حامی ہونے پر رونالڈو کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا: اردگان 

Dec 27, 2022


انقرہ(نیٹ نیو) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈ کپ میں ‘‘سیاسی پابندی’’ کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ انہوں نے پرتگالی فٹبالر کا موازنہ لیونل میسی سے کیا تھا۔ ترک صدر نے مشرقی صوبہ ایرزورم میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ‘‘انہوں (انتظامیہ) نے رونالڈو کو برباد کر دیا۔ بدقسمتی سے انہوں نے رونالڈو پر سیاسی پابندی عائد کر دی ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ کر پچ پر بھیجنے سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رونالڈو وہ شخص ہے جو فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہے۔
اردگان،رونالڈو

مزیدخبریں