قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے،فواد چودھری 

Dec 27, 2022


 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے،اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری سٹرکچر کرنا چاہیے۔ سابق وزیر نے کہاکہ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژن پر اسمبلی بنانی چاہیے ،ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔
فواد چوہدری

مزیدخبریں