لاہور،کاہنہ (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے علاقہ میں طیب کے گھر گھس کر ایک کروڑ12 لاکھ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، زیورات، موبائل فون اور اور دیگر سامان چوہنگ میں شاہد کے زیر تعمیر ڈیرے سے 15لاکھ 56ہزار کا 7ٹن سریا ٹرک میں لوڈ کیا اور فرار ہوگئے۔ چوورںنے نشتر کالونی میں مستحسن خان کے گھر میں گھس کر19 لاکھ زیورات اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں سید علی کے گھر کے تالے توڑ کر 16لاکھ 30ہزار زیورات، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان، ماڈل ٹاؤن میں مصور کے گھر سے14 لاکھ کی 13گھڑیاں، سونے وچاندی کے زیورات وحد ت کالونی میںشہبا ز اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ60ہزار زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گجرپورہ میںطا رق سے 80ہزار روپے اور موبائل فون، شیر اکوٹ میں مبین سے76ہزار اور موبائل فون، غا لب مار کیٹ میں مجاہد سے70ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں اسلم سے 34ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے کاہنہ اور ڈیفنس سی کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ شیراکوٹ، لوئر مال، ٹاؤن شپ، نواں کوٹ اور سندرکے علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔آہلوروڈ کا رہائشی نعیم کام سے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا، تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ گجومتہ روہی نالہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر فائرنگ کر دی، جس سے نعیم شدید زخمی ہو گیا۔
ڈاکے