کوہلو میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت افسوسناک، قوم دہشتگردی کیخلاف یکجا ہے:صوبائی وزیر ریونیو

Dec 27, 2022


نصیرآباد (نامہ نگار)صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے بلوچستان کے علاقے کوہلو کاہان میں سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت اور کیپٹن فہد سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان میں قیام امن کے لیے پاک افواج اور ایف سی کے افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ہمیں ان شہدا پر فخر ہے جو اپنی دھرتی کے لیے شہادت نوش کیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاغمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں شہید آفسیر اور اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ پاکستان خطے اور عالمی امن کے دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہے۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشت گردی کے واقعات ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں