گھوڑے شاہ بازارمیں سیوریج لائن،سڑک کا لیول خراب،مکینوں کا احتجاج


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حافظ آباد روڑ اور نوشہرہ روڑ سے لنک کرنےوالے گھو ڑے شاہ بازارپر بیس سالوں کے بعد مین سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے اور سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع ہے لیکن گھوڑے شاہ روڑ پر موجود جامع مسجد گلزار مدینہ ایک مینار والی مسجد سے لےکر جامع مسجد سنی رضوی تک کی سڑک اور برساتی نالہ کو باقی سڑک اور باقی برساتی نالہ سے تقریبا دو فٹ تک اونچا کر دیا گیا ،جس پر علاقہ مکےنوں نے محکمہ واسا اور ٹھےکےدار کےخلاف شدےد احتجاج کرنے کےساتھ اور بازار مےں احتجاجی بےنرز آوےزاں کر دئے، مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا افسروں کو متعدد بار شکاےات کیں لیکن کسی بھی افسر نے موقع پر آکر عملہ ٹھیکیدار کی چیکنگ نہیں کی بلکہ ٹھیکیدار سے رابطہ کرنے کا کہتے رہے ہیں،علاقہ مکےنوں کاالزام ہے کہ ٹھیکیدار نے انہےں شکاےت کرنے پر دھمکےاں بھی د ےں ،دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ٹھیکیدار علاقہ مکینوں کی کمپلین کو ٹھیک نہیں کرے گا،اسے ٹینڈر کی رقم جاری نہیں کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن