گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل،نائب صدر عادل نے مشترکہ بیان میں پولیسٹر فلیمینٹ یارن کی درآمد پر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کا مطالبہ کےا ہے،انہوں نے مشترکہ بےان مےں کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ہی بے شمار مسائل کا شکار ہے جس سے منسلک کاروباری لوگ بددلی کا شکار ہو چکے ہیں۔جبکہ پولیسٹر فلیمینٹ یارن بڑے پیمانے پر ٹیکسٹائل انڈسٹر ی استعمال کررہی ہے جس پر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے سے پولیسٹر فلیمینٹ یارن مزید مہنگاہوگااور ایکسپورٹ میں کمی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو مشکل ترین کاروباری حالات سامنا ہے ان حالات میں حکومت نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کیوں عائدکر دی سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک مینوفیکچرنگ یونٹ کو فروغ دینے کیلئے پوری صنعت کو دا ﺅپر لگانا ناانصافی ہے ۔