نرگس اعوان نے بینظیر  شہید کی یاد گار  کا دورہ،شمعیں روشن کیں

Dec 27, 2022

لاہور(نامہ نگار،لیڈی رپورٹر )پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس اعوان نے بے نظیر کی جاے شہادت کی یاد گار کا دورہ کیا اور وہاں پر بی بی شہید کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ انہوں نے بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید خواتین کارکنوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ہمیں فخر ہے کہ ہم بی بی کی کارکن ہیں، آج بی بی شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل فریال تالپور کررہی ہیں اور ان کی قیادت میں ہم نے حالیہ کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی حکومت کے باوجود اچھی کامیابی حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں