کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی (پاور ڈویژن) میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ برقی لائنوں پر کام کے دوران کیسکوفیلڈاسٹاف اپنی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں اورسیفٹی اصولوں کو مدنظررکھ کر ہی بجلی کی لائن پر کام کریں تاکہ کوئی جان لیواحادثہ رونمانہ ہوسکے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں فیلڈآپریشن اسٹاف کیلئے نئے بکٹ گاڑیوں کے افتتاح کے موقع پر کیسکوافسران اور ملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کیسکوکے چیف انجینئر (آپریشن)شوکت علی جوگیزئی، چیف انجینئر (ڈیویلپمنٹ) ولی محمداچکزئی، چیف انجینئر (اواینڈایم) محمداقبال بڑیچ، چیف انجینئر (پلاننگ) محمدنعیم کاکڑ، ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن) سید عزیر علی حسنی، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن کلیم اللہ جوگیزئی، ڈپٹی منیجر (ٹرانسپورٹ) میروائس پانیزئی سمیت کیسکوکے دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔اس موقع پروفاقی وزیر مملکت برائے توانائی (پاور ڈویژن) میر ہاشم نوتیزئی نے کہاکہ کیسکوکے لائن اسٹاف ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کارکنوں کے جان کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک کیسکو آپریشن کے لیئے 6بکٹ گاڑیاں منگوائی جا چکی ہیں اوربجلی کے لائنوں پر حادثات کی روک تھام اور سٹاف کی حفاظت کیلئے مزید 6بکٹ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی اور کیسکوکے تمام آپریشن ڈویژنوں میں ان بکٹ گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پرانے کرینز کی مرمت کیئے جا چکے ہیں اور انھیں آپریشن سرکلز کے حوالے کیئے جا چکے ہیں۔بعدازاں وفاقی وزیر نے مختلف آپریشن سرکلز کے عملہ کو بکٹ گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرکے نئی گاڑیاں اُن کے حوالے کردیں۔
کیسکو فیلڈ سٹاف