گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر خدیجہ نے کہا ہے کہ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ اس ذات نے مجھے مجبور اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع دیا، اللہ کی ذات اگر کسی کو مشکل میں ڈال کر آزماتی ہے تو اپنے منتخب بندوں کو وسیلہ بنا کر اس کی مشکل کا آسان بھی کر تی ہے ،سٹی ہاوسنگ سکیم میں چیئرمین سندس فاﺅنڈیشن حاجی سرفراز احمد نے تھیلسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ڈاکٹر خدیجہ کلینک پر ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا ، جس میں چالیس نوجوانوں نے اپنے بلڈ کے عطیات دیئے اس موقع پر ڈاکٹر خدیجہ کی پوری فیملی نے خون کا عطیہ دیا اور ان کی آواز پر چالیس جوانوں نے تھیلسیمیا کے مریضوں کی جان بچانے کےلئے خون کے عطیات دے، حاجی سرفراز احمد نے کہا کہ ہم آپ کا شکریہ تو ادا نہیں کر سکتے ہم اور ہمارے تمام تھیلسیمیا مریض ان تمام ڈونرز کےلئے دن رات دعا گو ہیں جو اپنے بلڈ کے عطیات اور مالی تعاون کر کے انکی جان بچانے میں سندس فاﺅنڈیشن کا ساتھ دیتے ہیںاس موقع پر غلام نبی انصاری، ڈاکٹر صداقت علی خاں نے بھی اس بلڈ میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا، بلڈ کیمپ کے اختتام پر جدیجہ کلینک کی طرف سے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔