میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی متعدد برانچوں میں کرپشن کا بازار گرم 


شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی) میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی متعدد برانچوں میں کرپشن کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے بلڈنگ ،نقشہ ،رینٹ برانچ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے باعث بلدیہ کی آمدنی میں شدید کمی ہونے کی وجہ سے بلدیہ شیخوپورہ ٹیکنیکل طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ رینٹ برانچ کے بعض اہلکاروں نے ملی بھگت کرکے بلدیہ کے خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے اسی طرح شہر میں کمرشل پلازوں کے نقشے پاس کرنے کی بجائے جمع کر لیے جاتے ہیں اور پراسس کے دوران ہی کمرشل پلازوں کی تعمیر کرلی جاتی ہے اکثر کمرشل پلازوں میں بلڈنگ بائی لاز کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا اور نہ ہی ایمرجنسی کی صورت میں کوئی راستہ بنایا جا رہا ہے اکثر پلازوں میں پارکنگ بھی نہیں بنائی جا رہی ۔ شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ میں ہونےوالی کرپشن کے خاتمے اور سالہال سے تعینات مختلف برانچوں میں اہلکاروں کی آمدن سے زائد اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن