شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ہمیں اس بات کاتجدید عہدکرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کی سالمیت ، ترقی ، خوشحالی ، اسکی حقیقی آزادی اور کرپشن سے پاک پاکستان کے قیام کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے آج عمران خان حقیقی معنوں میںقائداعظم کے جانشین کے طور پر نئے پاکستان کی تحریک کی قیادت کررہے ہیں ان پرہونیوالا حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے جس کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے مگر ہمارے وفاقی حکمران ابھی تک عمران خان کی جان کے درپے ہیں ا س سے ان حکمرانوں کی حب الوطنی اور عوام دوستی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے یہ ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کوبھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔