کامیاب ہو کر وکلاکے مسائل حل کرنے کیلئے کردا ر اد اکرونگا:عمران بھٹی 

Dec 27, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے امیدوار چودھری عمران خان بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 14 جنوری کو ہونیوالے انتخابات میں الحمد اللہ مجھے ڈسٹرکٹ بار کے سینئر و جونیئر وکلاءکی اکثریتی حمایت حاصل ہے اور کامیاب ہو کر وکلاءبرادری کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردا ر اد اکروں گا۔
 ڈسٹرکٹ بار نے ہمیشہ جمہوری روایات کے فروغ کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کیا ہے جس کی واضح مثال وکلاءتحریک ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان کے اندر آمریت کا خاتمہ اور جمہوریت بحال ہونے کا سنہری باب رقم ہوا ہے وکلاءبرادری میرے ماتھے کا جھومر ہے اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی انتخابی کمپین کے دوران وکلاءسے خطاب کرتے کیا اس موقع پر چودھری اشرف کمبوہ ،رانا وزیرعلی خان ،قیصر ذوالفقار علی بھٹی،چودھری نیاز احمد خان،میاں عزیزاحمد،امجد فاروق موہل،امتیازحسین بھٹی ،رانا تنویر احمد ناصر سمیت دیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں