چوہدری سالک حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل-ق) کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔چوہدری سالک حسین کی نئی ذمہ داریوں کا نوٹیفکیشن پیر کو جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے سینئر نائب صدر کی تقرری کی منظوری دی۔مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔