اچھل کود سے معاملات حل نہیں  ہوتے : حاجی فلک شیر 

Dec 27, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں اور ادارے یکجا ہو کر پاکستان کو موجودہ مشکل حالات سے نکالیں تو ہی پاکستان ان حالات سے نکل پائےگا عمران خان جمہوریت اور سیاست کے راستے پر آئیں اچھل کود سے معاملات حل نہیں ہوتے ہم نے روٹی، کپڑا اورمکان کا نعرہ دیا اور اسے عملی جامہ پہنا کر قوم کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان تسلیم کر چکے ہیں کہ وہ پہلی بار اقتدار میں آئے انہیں تجربہ نہیں تھا اس لئے پرفارمنس اچھی نہیں رہی اب یہ کبھی سازش کے بیانیہ کے پیچھے چھپنے اور کبھی دوسروں پر الزام تراشی کے ذریعے اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں