کیش پروگرام :یتیم ، بیواؤں کی امدادی کیلئے پہلی ڈیجیٹل بینکنگ پیمنٹ کا اجراء 

Dec 27, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام یو بی ایل او منی کے تعاون سے ایوان اقابل کمپلکس میں بیوہ خواتین اور یتیم بچیوں کی کفالت اور تعلیم کے سلسلے میں مشروط کیش پروگرام یتیم اور بیواؤں کی امدادی پروگرامکے تحت پہلی ڈیجیٹل بینکنگ پیمنٹ کا اجراء کیا گیا۔ اس سکیم کے تحت BISP کی رجسٹرڈ خواتین کو چنا گیا جن کے شوہر وفات پا چکے ہیں اور ان کے گھر میں کم از کم ایک یتیم بچی زیر تعلیم ہے۔ اس پروگرام کے تحت اگر گھرانے میں ایک یتیم بچی ہے تو ماہانہ 6 ہزار روپے اور اگر ایک سے زیادہ بچے ہیں تو 10 ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جاتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی عامر فدا پراچہ ایم ڈی پاکستان بیت المال تھے۔ دیگر مہمانوں میں حسن مرتضیٰ سابقہ ایم پی اے شامل تھے۔ پاکستان بیت المال کی جانب سے قاسم ظفر ڈائریکٹر پراجیکٹس نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انجینئر محمد اعظم ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور نے مہمانان گرامی سے خیر مقدمی خطاب کیا اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں