راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی پوٹھوہار ڈویژن ملک طارق محبوب نے تھانہ ائیرپورٹ، چوکی گلریز اور چوکی سکیم 3 کا دورہ کیا ایس پی پوٹھوہار نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات، تھانہ کی عمارت اور چوکیوں کی صفائی کے نظام سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیاایس پی پوٹھوہار نے افسران واہلکاروں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے تمام افسران و اہلکار اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جو اہلکار غیر حاضر ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی.
، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔