شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے صدر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ سیاسی تنائواورتصادم کے نتیجہ میں عدم استحکام مزید شدت اختیار کرجائے گاجس کی قیمت عام آدمی کو چکانا پڑے گی خداراہمارے سیاستدان سنجیدگی کامظاہرہ کریں اور ٹکرائو کی سیاست سے گریز کریںہمارا ملک کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا جوجہاں ہے وہاں ڈیلیورکرے وفاق اورصوبوں کے درمیان تلخیاں اوردوریاں یقینا ریاست کی سا لمیت اوراس کے قومی مفادات کیلئے خطرہ ہیںسرمایہ دارطبقہ ملک کے مفلس طبقات کی ضروریات اوران کے مفادات بار ے سوچے۔ ، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ بار بار ایک دوسرے کے مینڈیٹ پرشب خون مارنا جمہوریت نہیںکوئی سیاستدان طبقہ اپنے اس طرزسیاست کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے افکار اورکردار سے ہمیں تدبراورتحمل کادرس ملتا ہے سیاسی قیادت کے درمیان عدم برداشت کارویہ ہرگز مناسب نہیں۔