پھول نگر (نامہ نگار) معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا سعید جمیل خاں نے کہا کہ پھول نگر سے ہیڈ بلوکی روڈ کا ایک ارب بیس کروڑ روپے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جو پھول نگر سے لیکر ہیڈ بلوکی سڑک کا ہے جو ننکانہ ،فیصل آباد ،چنیوٹ ،شیخوپورہ ،قصور کے اضلاع کو آپس میں ملاتی تھی جس کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہم نے متعدد بار اس دیرینہ مسئلے کی آواز اٹھائی آج اس مسئلے کا حل ہو گیا ہے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار طالب حسن نکئی ، صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔