شیخوپورہ کے عوام نواز شریف ‘ جاوید لطیف کیساتھ ہیں:رفاقت علی


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام کامیاب ورکر کنونشن نے ثابت کردیا ہے کہ شیخوپورہ کے عوام نواز شریف اور میا ں جاوید لطیف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہیں کیونکہ فرزند شیخوپورہ میاں جاوید لطیف حلقہ کے عوام کی فلاح وبہبود،سٹی شیخوپورہ کوپنجاب کا ماڈل شہر بنانے کیلئے جو کام کئے ہیں عوام ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے نواز لیگ کا دور آنیوالا ہے جاوید لطیف کی قیادت میں اپنے قائد نواز شریف کا پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے چٹی کوٹھی روڈ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک زاہدشفیق، ادریس ہنجرا، ملک عرفان اسلام ،بابر منشاء ،حافظ رضوان قادر،نبیل چودھری سمیت دیگر بھی موجودتھے میاں رفاقت علی نے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام نے دیکھ لیا ہے کہ صرف پانچ ماہ میں تحریک انصاف کے نمائندوں نے کرپشن اور کمیشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن