لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو کا دورہ کیا اور برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا کرکے بریفنگ لی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، برسی کے تمام پروگراموں کی نگرانی کی جائے گی اور مشتبہ افراد کڑی نظر رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ برسی میں شرکت کے لیے ملک کے کونے کونے سے آنے والے لوگوں کے لیے ایک جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ برسی کے موقع پر 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران اور سپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں اور لیڈیز پولیس اپنے فرائض سرانجام دیں گی، انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی الرٹ ہے اور وہ میٹلڈ ڈیٹیکٹر سے لوگوں کی تلاشی لے کر انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی۔
بینظیر بھٹو برسی کے تمام پروگراموں کی نگرانی کی جائیگی، آئی جی سندھ
Dec 27, 2022